بھارت دس روپے مالیت کے پلاسٹک نوٹ جاری کرے گا
نئی دہلی ... بھارت 10روپے مالیت کے پلاسٹک نوٹ جاری کرے گا۔بھارت میں 10 روپے مالیت کے 100کروڑ پلاسٹک کے نوٹ جاری کرنے کیلیے ریزرو بینک آف انڈیا نے بین الاقوامی ٹینڈر طلب کر لیے ہیں، اس وقت دنیا میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاپوانیوگنی، رومانیہ ، برمودا، برونائی اور ویت نام میں پلاسٹک کے نوٹ متعارف کروائے جاچکے ہیں، بھارت دنیا کا آٹھواں ملک ہو گا جہاں پلاسٹک کی کرنسی تیار کرائی جارہی ہے۔بینک کا کہنا ہے کہ کاغذی نوٹ کی عمر ایک سال ہوتی ہے مگر پلاسٹک نوٹ کی پانچ سال ہو گی۔